0
Friday 31 Dec 2021 22:44

مِنی بجٹ کا دفاع عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف یے، علامہ احمد اقبال رضوی

مِنی بجٹ کا دفاع عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف یے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ کے خاتمے یا اس کی شرح میں اضافے کیلئے پیش کئے گئے مِنی بجٹ کو ناانصافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گی۔ قوم پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کو جس مثبت تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا تھا، وہ کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ گذشتہ تین سالوں کے دوران جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، اس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کی جانب سے مِنی بجٹ کا دفاع عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف یے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کرکے ملک کے متوسط طبقے کو مہنگائی کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔موجودہ مہنگائی کے تناسب سے عوام کو ریلیف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ منی بجٹ سے عام آدمی کے متاثر نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ اگر جھوٹ ثابت ہوا تو مذکورہ بجٹ کو عوام کے معاشی قتل کیلئے ایک ظالمانہ اقدام سمجھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 971385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش