0
Saturday 1 Jan 2022 22:35

روندو زلزلہ، 4500 مکانات متاثر، 450 مکمل تباہ ہوئے، سرکاری رپورٹ

روندو زلزلہ، 4500 مکانات متاثر، 450 مکمل تباہ ہوئے، سرکاری رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سب ڈویژن روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500 سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، 2500 سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثرہوئے جبکہ 450 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس سکردو سے جاری رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کل 21 سڑکیں متاثر ہوئیں جن میں چھ روڈ مکمل بلاک ہوئے۔ زلزلے سے 11 واٹر سپلائی سکیمیں، تین پاور ہاﺅسز اور چار ڈسپنسریاں بھی متاثر ہوئیں۔ دوسر ی جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔ راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں چار میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت و پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے باچی گونڈ گاﺅں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر راشن، ریلیف اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 21 میں سے 14 روڈ مکمل بحال، جبکہ تلو بروق روڈ جزوی طور پر بحال جبکہ بقیہ روڈ پر ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔ تمام متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے۔ تمام علاقے بشمول گنجی، یلبو میں بجلی مکمل بحال جبکہ پاور ہاﺅسز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق تمام نقصانات کا تخمینہ جاری ہے، مکانات کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 971526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش