0
Sunday 2 Jan 2022 21:31

جی بی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت طلبہ کیلئے سالانہ سکالرشپ میں اضافہ ہوگا، فتح اللہ خان

جی بی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت طلبہ کیلئے سالانہ سکالرشپ میں اضافہ ہوگا، فتح اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح الله خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غریب اور مستحق طلباء و طالبات کے لئے وظائف مختص کیے ہیں، جس سے طلباء و طالبات کے لئے تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت غریب اور مستحق طلباء و طالبات جو سکول کالج سطح پر ہیں ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جی بی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ملک کی نامور جامعات میں جی بی کے بچے اور بچیاں سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرینگی اور ان سکالرشپ کو بھی سالانہ بڑھایا جائے گا۔ میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے بعد گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لئے ان شعبہ جات کی تعلیم کے حصول میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 971677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش