0
Wednesday 5 Jan 2022 20:56

گلگت بلتستان میں تین روز سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع

گلگت بلتستان میں تین روز سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ تین روز سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلتستان اور استور میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ گلگت میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ شدید برفباری سے بلتستان اور استور کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ دو روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا برفباری کے بعد کئی جگہوں پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں، گزشتہ روز غذر میں برف پر پھسلن کے باعث لینڈکروزر گاڑی کھائی میں جا گری تھی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ آج بدھ کے روز سکردو روڈ پر تنگس کے قریب مسافر کوسٹر برف پر پھسلنے سے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش