0
Friday 7 Jan 2022 20:12

ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت، فریقین معاہدے کے قریب ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت، فریقین معاہدے کے قریب ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کو بحال کرنے کیلئے ویانا میں جاری مذاکرات میں اہم پشرفت ہوئی ہے اور فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یوسلی ڈرین نے کہا کہ 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کیلئے ویانا میں جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فریقین ایک معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وقت کم ہے تاہم ہم گزشتہ چند روز سے مذاکرات مثبت سمت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہمیت ہے، اگر ہم جلد معاہدہ نہیں کر پاتے ہیں تو مذاکرات کیلئے کچھ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں شریک اعلیٰ ایرانی مذاکرات کار نے بھی کہا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات مثبت سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے بھی اسی قسم کی پیشرفت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز ناروے کی وزیر خارجہ سے امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقابل فریق اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ایران بھی اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں امریکہ نے بھی کہا تھا کہ ویانا مذاکرات میں معمولی پیشرفت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے بات چیت کا آٹھواں دور پیر کے روز آسٹریا کی دارلحکومت ویانا میں شروع ہوا تھا۔ ایران کا موقف ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں اور واشنگٹن اس بات کی ضمانت دے کہ وہ مستقبل میں معاہدے سے دوبارہ نہیں نکلے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 972428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش