0
Friday 7 Jan 2022 21:37

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، دستی بموں کی کھیپ برآمد

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، دستی بموں کی کھیپ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی، دستی بم دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے شاپر میں ملے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تباہی سے علاقے کو بچا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے 20 دستی بموں کو شاپر میں رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایس پی سرفرازنواز نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے تقریبا 20 کے قریب دستی بم شاپر میں ملے، پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، جبکہ انوسٹیگیشن گارڈن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 972444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش