0
Saturday 8 Jan 2022 23:42

سانحہ مری نے تبدیلی سرکار کے تمام تر گڈگورنس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، جماعت اسلامی

سانحہ مری نے تبدیلی سرکار کے تمام تر گڈگورنس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے مری میں برف باری کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری قیام پاکستان سے قبل سیاحتی مرکز ہے، لوگ گرمیوں اور سردیوں میں یہاں سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں، مگر ناکافی اقدامات سے درجنوں انسانی جانوں کا نقصان حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ برف باری میں پھنسے درجنوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاکتوں کا مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، حکومتی ادارے مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرنے کی کی بجائے حدود کا بہانہ اور ایک دوسر ے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری سانحہ نے تبدیلی سرکار کے تمام تر گڈگورنس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار مصبت زدہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں، تاہم حکومت کا نعم البدل کوئی نہیں بن سکتا۔ صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ پھنسے ہوئے لوگوں کے ریسکیو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات، ہیلی کاپٹرز کا استعمال، سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا ستعمال کیا جائے، حکومت کو چاہئے کہ مری میں مستقل بنیادوں پر سڑکوں کو کشادہ اور ہیوی مشینری کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 972612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش