0
Sunday 9 Jan 2022 00:15

علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر افسوس کا اظہار

علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے تفریحی مقام مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں شدید سردی کی تاب نہ لاکر درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لئے ٹھوس اقدمات کے ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے، جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 972620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش