0
Sunday 9 Jan 2022 18:36

مری سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی

مری سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مری کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ مری اور گرد و نواح میں موجود سڑکوں کی گزشتہ دو برسوں سے تعمیر و مرمت نہیں کی گئی۔ پنجاب حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گڑھوں میں پڑنے والی برف سخت ہونے کے باعث ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ بنی۔ مری میں موجود ایک نجی کیفے کے باہر پھسلن ہونے کے باوجود حکومتی مشینری موجود نہیں تھی۔ پھسلن والے اس مقام پر مری سے نکلنے والوں کا مرکزی خارجہ راستہ تھا۔

مری سے خارجی راستے پر برف ہٹانے کیلئے ہائی وے کی مشینری موجود نہ تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری کے مختلف علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث سیاحوں نے ہوٹلز چھوڑ کر گاڑیوں میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔ ڈی سی راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کی مداخلت پر  مری میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی۔ مری کی شاہراہوں پر ٹریفک بند ہونے کے باعث برف ہٹانے والی مشینری کے ڈرائیورز بھی بروقت موقع پر نہ پہنچ سکے۔ مری میں ایسا کوئی پارکنگ پلازہ بھی موجود نہیں جہاں گاڑیاں پارک کی جا سکتی۔ صبح 8 بجے برف کا طوفان تھمنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔
خبر کا کوڈ : 972723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش