0
Monday 10 Jan 2022 22:50

سندھ کے ادارے زرداری مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، علی زیدی

سندھ کے ادارے زرداری مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ اپوزیشن نے سندھ بلدیاتی قانون کے خلاف رواں ہفتے صوبے بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اس احتجاج میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی، پی ٹی آئی کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں ہم نے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رہے گی، سندھ کے بلدیاتی اداروں کو کسی صورت بے اختیار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل آرٹیکل 140 اے کی اصل روح کے متصادم ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں ایک پیج پر ہیں، سندھ کے ادارے زرداری مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، تحریک انصاف نے اس کالے قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، پیپلز پارٹی نے صوبے میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کی ہوئی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آمرانہ اقدامات پر کسی صورت نہیں بیٹھ سکتے، سندھ کے عوام کے حقوق اور اداروں کی آزادی و خودمختاری کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 972925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش