0
Tuesday 11 Jan 2022 23:06

خطہ میں بدامنی کے خالق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں پیدا کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

خطہ میں بدامنی کے خالق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں پیدا کرتے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیرجماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے افغانستان کے علما وفد نے ملاقات کی، وفد نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال پوری دنیا، انصاف پسند جمہوری اور انسانی حقوق کے حلقوں کی سنجیدہ توجہ کی مستحق ہے، افغانستان میں عوام اور طالبان کامیاب ہوئے اور 40 سال سے طویل مسلط کردہ جنگ کے بعد امارتِ اسلامی افغانستان میں حکمران ہے، طویل اور ہولناک جنگ کے اثرات نے افغانستان کے معاشرہ کو سنگین حالات سے دو چار کر رکھا ہے، عالمِ اسلام افغانستان کو اِن بحرانوں سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرے۔

لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کی طرف سے افغان علما اور عوام کو یقین دلایا کہ ہمارا ایمانی، انسانی، ہمسائیگی اور تہذیبی رشتہ بہت بڑی طاقت ہے، خطہ میں بدامنی کے خالق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی سازش کرتے ہیں۔ ہماری دینی اور اقدار کی مشترکات اکٹھی ہیں۔ جماعت اسلامی کا دوٹوک موقف ہے کہ افغانستان حکومت کو فوری تسلیم کیا جائے اور افغان قیادت کو دنیا کے ساتھ روابط وتعاون کا آزاد موقع ملنا چاہیے، امریکا اور یورپی ممالک افغانستان کے منجمد فنڈز اور اثاثے فوری طور پر بحال کریں یہ افغان عوام کا حق ہے۔ انسان دشمن رویہ ترک کیا جائے۔ دنیا بھر کے مسلمان طالبان اور افغان عوام کی کامیابی کے لئے خواہش مند اور دعاگو ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ افغان قیادت باہمی اعتماد اور استقامت سے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

لیاقت بلوچ نے لاہور میں مری میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے افراد سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سوگ اور صدمہ میں ہے، حکومت عوام کی خوشیوں کی دشمن بن گئی ہے۔ مری میں بدانتظامی، نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کی ذمہ دار انتظامیہ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔ وزیراعظم ملک کے حالات، عوامی مشکلات سے بے خبر اور صرف لچھے دار تقریروں پر ملک چلا رہے ہیں۔ پنجاب میں حکومت نامی شے ناپید ہے، حکومت نااہل اور انتظامیہ مفلوج، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز، انتظامی عہدوں پر غیرقانونی اور من پسند تبادلوں کا شاخسانہ سانحہ مری ہے۔ سانحہ مری پر وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب مستعفی ہوں۔

 
خبر کا کوڈ : 973088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش