0
Friday 14 Jan 2022 01:33

کرم میں 900 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کرم میں 900 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پولیس نے 900 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈرائیور کو فلائنگ کوچ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے متہ سنگر مقبل سے نور زمان مقبل نامی شخص چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گلاب گل چیک پوسٹ پر جب گاڑی کو ویکسینیشن کے لئے روکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس حوالدار جہاں شریف نے موٹرسائیکل پر گاڑی کا پیچھا کیا اور چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی اور نوے کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے، وزیر اعلٰی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات پر بھرپور عمل کرتے ہوئے منشیات کی بیخ کنی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 973466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش