0
Monday 17 Jan 2022 01:17

وفاقی وزراء دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، نفیسہ شاہ

وفاقی وزراء دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کھاد بحران کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ آٹا چینی، گندم بحران کے بعد اس وقت ملک کو کھاد کے بحران کا سامنا ہے، ملک میں کھاد کا بڑھتا بحران باعث تشویش اور کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، وفاقی حکومت بحران کے حل کی بجائے سیاست اور الزام تراشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، علی زیدی گھوٹکی سے آپ کے وزیر کھاد چرا کر لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کا بحران اسی طرح جاری رہا تو گندم کے فصل کو شدید نقصان ہو سکتا ہے، کھاد کے بحران کے باعث ملک میں غذائی قلت کا بھی شدید خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 973949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش