0
Monday 17 Jan 2022 21:45

نجف اشرف، جنرل قاآنی اور سید مقتدی الصدر کی ملاقات، اہم امور پر اتفاق

نجف اشرف، جنرل قاآنی اور سید مقتدی الصدر کی ملاقات، اہم امور پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے اپنے دورہ عراق کے دوران آج نجف اشرف میں الصدر موومنٹ کے سربراہ سید مقتدی الصدر سے ملاقات کی ہے۔ عرب ای مجلے بغداد الیوم نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سید مقتدی الصدر کے گھر پر ہونے والی اس غیر علانیہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مزاحمتی سیاسی اتحادوں کے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے امور کا جائزہ لیا تاکہ الصدر موومنٹ کی جانب سے مزاحمتی تحریکوں کی رابطہ کمیٹی "الاطار التنسیقی" کے ساتھ پارلیمانی اتحاد تشکیل دیا جا سکے۔ بغداد الیوم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مذکورہ پارلیمانی اتحاد کا مقصد نئی حکومت کی تشکیل ہے، لکھا کہ اس ملاقات میں سید مقتدی الصدر کا اصرار تھا کہ دولہ القانون نامی اتحاد کے سربراہ نوری المالکی کا نئی حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق الصدر موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوری المالکی کی عدم شمولیت کی صورت میں ان کی تنظیم، مزاحمتی تحریکوں کی رابطہ کمیٹی کے ساتھ مل کر ایک نیا اتحاد تشکیل دے دے گی۔

عرب ای مجلے کے مطابق اس ملاقات میں ان موضوعات پر بھی اتفاق کیا گیا:

1۔ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد اور بدعنوان عناصر سے جواب طلبی کے لئے ضروری اقدامات کا اٹھایا جانا اور عوامی املاک کے ضیاع کی روک تھام
2۔ غیرملکی فورسز کا اعلان شدہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل انخلاء اور اسلحے کے حکومتی ہاتھوں میں واپس جانے کے ضامن طریقہ کار کی تشکیل
3۔ حشد الشعبی کی حفاظت، اس کی حمایت اور ایسا نظم و نسق کہ جو اس کے کردار کی تقویت اور عراقی سکیورٹی کے استحکام کا باعث بنے
4۔ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کی استواری اور اس سے متعلق ہر قسم کے اقدامات کو جرم قرار دینا
5۔ قانونی حدود کے مطابق، اخلاقی و اجتماعی انحرافات کے مقابلے میں عراقی قوم کی فکری بنیادوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ اقدام اٹھانا
6۔ محروم علاقوں کی معاشی حالت کی بہتری کے لئے اقدام، تمام فلاحی سرگرمیوں کو سیاست سے بالاتر رکھنا اور بالآخر ان علاقوں سے محرومیت کا خاتمہ
خبر کا کوڈ : 974128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش