0
Tuesday 18 Jan 2022 12:00

عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، انتونیو گوتریس

عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے موجودہ عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو وسائل، قرضوں میں نرمی اور سرمایہ کاری سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ "ڈیووس" میں انہوں نے بزنس لیڈرز پر زور دیا کہ وہ مالیاتی اصلاحات کی حمایت کریں، تاکہ اس سے تمام ملکوں اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی ہر سال کی کانفرنس ڈیووس کے الپائن ریزارٹ میں منعقد کی جاتی ہے، اس کانفرس میں کاروباری سربراہان کو سیاست، خیرات اور تعلیم کے شعبوں کے بڑے ناموں کے ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے سربراہان بھی اس کانفرس میں موجود ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش