0
Thursday 20 Jan 2022 11:04

لوڈ شیڈنگ کیخلاف خبر چلانے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، گرفتار صحافی کا دعویٰ

لوڈ شیڈنگ کیخلاف خبر چلانے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، گرفتار صحافی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس جیکب آباد نے سینئر صحافی عبدالرحمٰن آفریدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالغنی کھوسو، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنسلٹ کے صدر بابو غلام حیدر مگسی اور دیگر صحافی سٹی تھانے پہنچ گئے۔ جس کے بعد صحافی کو منظر عام پر لایا گیا۔ عبدالرحمن آفریدی کے خلاف سیپکو کے ایس ڈی او امداد پھنیار کی مدعیت میں دھمکیوں اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف جیکب آباد کے صحافیوں نے سخت احتجاج کیا۔ جس پر صحافی کو آزاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے عبدالرحمٰن کے خلاف کیس درج کرنے کا نوٹس لے لیا۔ سینئر صحافی عبدالرحمن آفریدی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ایکئیسن سیپکو شاہ محمد باجکانی نے زیادتی کی ہے۔ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق خبریں لکھیں جس پر مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آفس کا بل دیتا ہوں۔ سیپکو حکام نے دفتر آکر خود بل چیک کیا اور دوسرے دن میٹر میں فالٹ کا بہانہ کرنے کیس داخل کرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 974602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش