0
Friday 21 Jan 2022 20:06

چمن، پاک افغان بارڈر پر پیدل آمدورفت کا نظام ایف آئی اے کے حوالے

چمن، پاک افغان بارڈر پر پیدل آمدورفت کا نظام ایف آئی اے کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد چمن پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج چمن میں پاک فوج اور ایف سی حکام کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پیدل آمد و رفت کا نظام باقاعدہ طور پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ سرحد پر ایف آئی اے کے 60 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو خودکار جدید تصدیقی نظام (آئی وی اے ایس) کے ذریعے افغان باشندوں کا تذکرہ اور پاکستانی باشندوں کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں پیدل آنے اور جانے کی اجازت دیں گے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پاسپورٹ کے حامل افراد کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائیگی۔ اس حوالے سے پاک افغان سرحد پر پیدل آمد و رفت کے نظام کی باقاعدہ طور پر ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے پیدل آمد و رفت کے نظام کا افتتاح کیا۔
خبر کا کوڈ : 974865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش