0
Friday 21 Jan 2022 20:40

حکومت، عبوری صوبے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے، مولانا عبد السمیع

حکومت، عبوری صوبے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے، مولانا عبد السمیع
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے اپنی نااہلی کی وجہ سے ریاست مدینہ کو بھی بدنام کیا۔ گلگت میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ قرآن و سنت اور خلفاء راشدین اور اہل بیت کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، مظلوم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت آٹا بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے کبھی ڈیلروں کے خاتمے کی بات کرتی ہے اور کبھی نئے فارمولوں کے زریعے آٹا تقسیم کرنے کی باتیں کر کے عوام کو مزید پریشان کر رہی ہے، سیکٹری خوراک اور وزیر خوراک اخباری بیان بازی سے باہر نکل کر آٹا بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مولانا عبد السمیع کا کہنا تھا کہ حکومت عبوری صوبہ کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے، جی بی کے مسائل کا حل عبوری صوبہ نہیں بلکہ بااختیار کشمیر طرز کے نظام میں ہے، تمام اختیارات جی بی کو منتقل کیا جائے، جی بی کی الگ سپریم کورٹ ہو۔
خبر کا کوڈ : 974874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش