0
Sunday 23 Jan 2022 21:09

کے پی بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی، مشتاق خان

کے پی بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پری پول دھاندلی کا منظم منصوبہ بنایا ہے، جس کو عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی کا دورہ دیر الیکشن قواعد کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 تحصیلوں کے چیئرمین کے امیدواران کا اعلان کرتے ہوۓ کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی وزراء کے دوروں کو اگر نہ روکا گیا تو ان کے پروگرامات کا گھیراؤ کریں گے، حالات اور امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی تو ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونگی۔ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں تبادلے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا سختی سے نوٹس لے کر اس کے روک تھام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے 27 تحصیلوں کے چیئرمین امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، باقی تحصیلوں پر عنقریب اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارا ہوچکا ہے جس کا اظہار عوام نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو مسترد کرتے ہوئے کیا، جس کی بنیادی وجہ ملک میں جاری شدید مہنگائی، بیروزگاری، بیڈ گورننس اور امن و امان کی بگڑتی صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، ادویات، اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عالمی سہولت کاروں کی سہولت کار ہے، جس کا مقصد عوام سے زیادہ ان اداروں کے مفادات کا تحفظ ہے جس کی بڑی مثالیں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور ایف اے ٹی ایف بلز کی منظوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کا تاثر مٹانے کے لیے اب دوسرے مرحلے میں پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی کی بھرپور منصوبہ بندی وزیر اعلیٰ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس میں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 975212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش