0
Thursday 27 Jan 2022 21:53

گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر

گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتوں میں تقرری کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کرکے باقاعدہ منظوری دے دی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی وباء کے باعث نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد عمر کی بالائی حد کو 35 سے بڑھا کر 40 مقرر کیا گیا ہے۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ جی بی سے تعلق رکھنے والے 35 سال سے زائد عمر کے بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کا موقع ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 975908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش