0
Friday 28 Jan 2022 18:27

ہيلتھ بجٹ پر ڈاکہ مار کر وہی پيسہ صحت کارڈ ميں ديا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہيلتھ بجٹ پر ڈاکہ مار کر وہی پيسہ صحت کارڈ ميں ديا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صحت وسیلہ کارڈ کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا نام نواز شریف نے ویراعظم ہیلتھ کارڈ اور تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ رکھ دیا۔ گمبٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مفت کارڈ دے رہے تھے مگر يہ کہتے ہيں کارڈ پر سبسڈی ملے گی اور اب يہ لوگ ہميں بتارہے ہيں کہ صحت کارڈ اپناليں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے یہ جس طریقے سے صحت کارڈ چلارہے ہیں وہ بھی غلط چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ صرف مستحق افراد کو کارڈ دے کر باقی کے بجٹ سے سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر کی جائے کیونکہ سرکاری اسپتالوں کے بغیر نظام صحت نہیں چل سکتا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہيلتھ بجٹ پر ڈاکہ مار کر وہی پيسہ صحت کارڈ ميں ديا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے صرف 3 سرکاری اسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے ٹوٹل صحت بجٹ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اور خیبرپختونخوا کے حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں کی گمبٹ جیسا ایک اسپتال اپنے صوبے میں دکھا دیں، جہاں لیور، کڈنی اور کینسر کا مفت علاج ہورہا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا نظریہ اور وژن ہے کہ پورے پاکستان میں کہی بھی علاج میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان، اسلام آباد اور کشمير سے لوگ گمبٹ علاج کروانے آتے ہيں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2019ء میں پہلی بار گمبٹ آیا تھا، پہلے يہاں کڈنی اور ليور کا علاج چل رہا تھا مگر آج یہ پاکستان کا ميڈيکل کیپٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں 100 فيصد مفت علاج ہوتا ہے، اب يہاں بون ميرو اور تھیلیسمیا کا علاج بھی ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 976027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش