0
Saturday 10 Sep 2011 14:28

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری، متعدد افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری، متعدد افراد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں پولیس کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے تاہم آپریشن کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ ملیر الفلاح اور شاہ فیصل کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گلشن اقبال بلاک2 میں قائم فائیو اسٹار کمپلیکس کا پولیس کمانڈوز نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا آپریشن کے دوران پولیس کمانڈوز کی بھاری نفری اطراف کی سڑکوں پر تعینات ہو گئی جبکہ آپریشن کے دوران فائیو اسٹار کمپلیکس کی گھر گھر تلاشی کی گئی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائیو اسٹار کمپلیکس میں شادی کے تقریب والے گھر میں سرچ آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی مٹھائی اور گلگلے سے تواضع بھی کی گئی۔ 
دوسری جانب ملیر الفلاح کے مختلف علاقوں شمسی سوسائٹی، سلمان فارسی سوسائٹی، کہکشاں سوسائٹی، ملت ٹاون، البدر سوسائٹی اور ہنسا آباد میں رینجرز نے محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں آنے اور جانے والے افراد کی نقل حرکت پر پابندی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر رینجز نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ فیصل میں آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، 2ریپیٹرز، 2تیس بور کے پستول، اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 97723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش