1
0
Wednesday 14 Sep 2011 19:52

عرب ممالک میں تبدیلی کی لہر 11 ستمبر حملوں کا نتیجہ ہے، جس سے عرب آتش فشاں پھٹنے کی راہ ہموار ہوئی، الظواھری

عرب ممالک میں تبدیلی کی لہر 11 ستمبر حملوں کا نتیجہ ہے، جس سے عرب آتش فشاں پھٹنے کی راہ ہموار ہوئی، الظواھری
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواھری نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب ملکوں میں تبدیلی کی لہر امریکہ پر القاعدہ کے گیارہ ستمبر کے حملوں کا نتیجہ ہے۔ گیارہ ستمبر حملوں کی دسویں برسی پر جاری اپنے نئے ویڈیو پیغام میں القاعدہ سربراہ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، جس کے نتیجے میں عرب آتش فشاں پھٹنے کی راہ ہموار ہوئی۔ امریکہ پر تنیقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عرب عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ ایک طرف اس کی طرف سے عرب ملکوں میں تبدیلی کی حمایت کی گئی تو دوسری طرف اس کی طرف سے سعودی عرب جیسی بادشاہتوں کی قیادت کیساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھے گئے۔ انہوں نے سعودی حکمران خاندان کو مسلمانوں کا قاتل اور ان کی دولت لوٹنے والا قرار دیا۔ ایمن الظواھری نے عربوں پر زور دیا کہ جہاں جہاں حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے وہاں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا سے قذافی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے، اب وہاں غیرملکی مداخلت کا راستہ روکا جائے۔

خبر کا کوڈ : 98742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
aisi khabroon sy dil ko taskeen hoti hai
ہماری پیشکش