0
Thursday 15 Sep 2011 18:27

کمیشن نے اپنا تینتیس فیصد کام مکمل کر لیا ہے، رپورٹ حقائق کی بنیاد پرمرتب کی جائے گی، جسٹس جاوید اقبال

کمیشن نے اپنا تینتیس فیصد کام مکمل کر لیا ہے، رپورٹ حقائق کی بنیاد پرمرتب کی جائے گی، جسٹس جاوید اقبال
ابیٹ آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد خیبر پختو نخواہ ہاؤس میں سرکاری افسران کے بیا نات قلمبند ہونے کے بعد میڈیا بریفنگ میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام کی کمیشن کی رپورٹ پر نظریں لگی ہوئی ہیں، کمیشن بااختیار ہے اور اسے کسی بھی عدالت کمیطابق اختیار حاصل ہیں وہ جب چاہے کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے اور اب تک پاک فوج اور سول اداروں نے کمیشن سے بھرپور تعاون کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام اور میڈیا سے کمیشن کو جو توقعات تھیں کہ وہ شواہد جمع کروائیں گے ایسا نہیں ہوا، کمیشن پر کسی فرد یا ملک کا کوئی دباؤ نہیں، تربیلا میں امریکہ کے پاس سو ایکڑ زمین ہونے کے شوائد نہیں ملے، جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کے حوالے سے درخواستوں کی چھان بین کر رہے ہیں اور جلد دوبارہ آکر بیانات قلمبند کئے جائیں گے، قبل ازیں کمیشن کے سامنے سرکاری افسران نے تیسرے روز اپنے بیا نات قلمبند کروائے۔
خبر کا کوڈ : 98969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش