0
Saturday 17 Sep 2011 22:12

امریکہ کو غلط فہمی لاحق ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرکے بخیروعافیت واپس چلا جائے گا، پاکستان حکمرانوں کا وعدہ نہیں کہ ٹوٹ جائے، فضل کریم

امریکہ کو غلط فہمی لاحق ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرکے بخیروعافیت واپس چلا جائے گا، پاکستان حکمرانوں کا وعدہ نہیں کہ ٹوٹ جائے، فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ حقانی نیٹ ورک کی آڑ میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی بنا چکا ہے لیکن اسے یہ غلط فہمی لاحق ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کر کے بخیروعافیت واپس چلا جائے گا، حملہ ہوا تو پاکستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔ دارالعلوم حزب الاحناف لاہور میں انجمن طلباء اسلام کے سالانہ مرکزی کنونشن اور سرگودھا کے کمپنی باغ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ سبز سیاہی سے دستخط کرنے والے حکمران قوم کو سبز باغ نہ دکھائیں، اب محض طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا، لسانیت کی بنیاد پر سیاست نہ کرنے کی آئینی پابندی پر عمل یقینی بنایا جائے۔
صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ کھلے آسمان تلے پڑے 65 لاکھ سیلاب زدگان کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی، وزیراعظم اپنے صوابدیدی فنڈ کے 28 ارب سیلاب زدگان کے لیے وقف کریں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے امریکہ کو قبلۂ حاجات اور کعبۂ مناجات بنا رکھا ہے، وہ بحرانوں سے نجات چاہتے ہیں تو مکہ اور مدینہ کو عقیدتوں کا مرکز بنائیں اور امریکہ سے گھبرانے اور شرمانے کی بجائے پاکستان پر شب خون مارنے کے امریکی عزائم کی راہ میں مضبوط رکاوٹ کھڑی کریں اور امریکی حکام کی تازہ دھمکیوں اور غیر سفارتی زبان کا منہ توڑ جواب دیں۔
صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ لاہور میں ڈینگی کے جعلی سپرے کا ازخود نوٹس لے، انتظامی کمزوریوں اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی نے تباہی مچا دی ہے، لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اور پنجاب میں وزیر صحت ہی نہیں ہے، حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 99398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش