1
Tuesday 17 May 2022 11:38

پنجاب پولیس کا انوکھا رویہ، لاپتہ افراد کی ایف آئی آرز درج کرنے سے انکار

پنجاب پولیس کا انوکھا رویہ، لاپتہ افراد کی ایف آئی آرز درج کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے لاہور سے لاپتہ ہونیوالے سینیئر صحافی سمیت تین افراد کی جبری گمشدگی کے مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اچھرہ لاہور سے لاپتہ ہونیوالے صحافی زاہد عباس ملک کے کزن عامر رضا نے تھانہ اچھرہ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور کے علاقے نشتر سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان توقیر مہدی کے بھائی جہانگیر مہدی نے درخواست جمع کروائی تھی، جبکہ تیسری درخواست تھانہ مرید کے ضلع شیخوپورہ میں وجاہت نامی نوجوان کے والد غلام شبیر نے جمع کروائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی گمشدگی کے حوالے سے تھانوں میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائیں، مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
 
ذرائع کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ چونکہ تینوں افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے غائب کیا ہے، اس لئے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ کیسا قانون ہے کہ پولیس ہماری داد رسی کر رہی ہے نہ مقدمہ تک درج کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو فی الفور بازیاب کروایا جائے، انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، ماورائے عدالت اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 994637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش