0
Thursday 19 May 2022 11:58

4 سال سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، حمزہ شہباز

4 سال سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے سفارتی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اس نے شعبدہ بازی کی اس لیے ڈالر آج 200 روپے پر چلا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 4 سال سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، کون سے ایسا ملک ہے جو اس وقت پیٹرول پر سبسڈی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اور ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین پاکستان کے مجرم ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللّٰہ جب تک چاہے گا وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، پاکستان میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مجھے سکھایا ہے عوام کی خدمت کرو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں آٹا اسی قیمت پر دستیاب ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 995002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش