0
Sunday 22 May 2022 23:05

عمران نیازی صیہونی آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

عمران نیازی صیہونی آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران نیازی کا لانگ مارچ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نیازی قوم کو گمراہ کررہے ہیں، عمران نیازی کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، ان کی مثال اس مچھلی کی ہے جو پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی یہ بھی اقتدار کے بغیر تلملا اٹھتے ہیں، اقتدار کے علاوہ عمران نیازی کو ملک سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ساڑھے تین سالہ کارکردگی بتانے کے بجائے عوام کو لالی پاپ دے رہا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملکی غیور عوام عمران نیازی کے مزید کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، توشہ خانہ کا چور دوسروں پر الزام دے رہا ہے، یہ لانگ مارچ کا نہیں ملک کو بچانے کا وقت ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام ملک کو تباہ کرنے والے نیازی کے پیچھے نہیں چلیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران نیازی صیہونی آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ۔عوام تمھارے ایجنڈے کو خاک میں ملا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 995556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش