0
Monday 23 May 2022 10:26

حضرت مولا علیؑ کی شرعی محبت جنت کا راستہ ہے، اشرف آصف جلالی

حضرت مولا علیؑ کی شرعی محبت جنت کا راستہ ہے، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے سیدنا شاہ جلال ریسرچ سینٹر تاج باغ لاہور میں ’’محبت حضرت مولا علی المرتضیٰؑ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت مولا علیؑ کی شرعی محبت جنت کا راستہ ہے۔ حضرت مولا علیؑ کا بغض اور آپؑ کی غیر شرعی محبت دونوں ہی جہنم کا باعث ہیں۔ آپؑ کی شرعی محبت یہ ہے کہ جو شان آپ کو اللہ تعالیٰ نے دی ہے، ان کا صدقِ دل سے اعتراف کیا جائے اور انہیں بیان کر کے آپؑ سے محبت کا اظہار کیا جائے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ حضرت مولا علیؑ سے ایسی محبت نہ کی جائے کہ جس کے نتیجے میں قرآن و سنت کی مخالفت لازم آتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو مقامات اللہ تعالیٰ نے آپ کو نہیں دئیے، آپؑ کیلئے وہ مقامات مان کر شریعت کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ایسی محبت سے نہ تو حضرت مولا علیؑ راضی ہیں اور نہ ہی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(ص) راضی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش