0
Monday 23 May 2022 12:08

وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔ شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 21 ارب ڈالر اگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہر دور میں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے گئے۔ شہبازشریف نے 10 سال میں ایک بھی سیمنٹ کا لائسنس نہیں دیا۔ لائسنس ان کو دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 995649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش