0
Wednesday 25 May 2022 23:41

عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں، شیری رحمان

عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کا جعلی آزادی مارچ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک اپنے کارکنان کو پُرامن رہنے کی اپیل نہیں کی، عمران خان عوامی کی نہیں اپنی سیاسی جنگ لڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج عوامی مسائل کے لئے نہیں بلکہ ذاتی اقتدار کے لئے ہے، عمران خان اقتدارمیں آنے کے لئے لوگوں کی زندگیوں کو قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلے عمران خان کو عالمی سازش کے ثبوت دینے چاہیئے تھے، فرضی خط کو پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے مسترد کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش