0
Wednesday 25 May 2022 23:49

آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کئے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کئے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پروگرام کی بحالی کے لیے بجلی اور پڑولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر زور اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی مہنگی کیے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستان حکام سے پاکستان میں معاشی استحکام اور پائیدار نمو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں پر 18 مئی سے 25 مئی تک ورچوئل اور براہ راست مذاکرات کیے۔ بیان کے مطابق مشن کے پاکستانی حکام کے ساتھ زیر التوا اصلاحاتی پروگرام کے ساتویں جائزے کا نتیجہ نکالنے کے لیے پالیسیز اور اصلاحات پر معاہدے تک پہنچنے کی خاطر انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، جو آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی انتظامات سے معاون ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ انتہائی مہنگائی اور مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت مشن کے دوران قابل غور بہتری دیکھی گئی جبکہ انتہائی تنزلی کے خاتمے کے لیے مناسب تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے 23 مئی سے پالیسی ریٹ میں اضافے پر عملدرآمد خیر مقدمی قدم تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مالی شعبے میں گذشتہ جائزے میں کیے گئے وعدے پر عمل نہیں ہوا اور حکام کی جانب سے فروری میں جزوی طور پر ایندھن اور توانائی کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیم نے پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے ایندھن اور بجلی کی سبسڈیز اور مالی سال 2023ء بجٹ سمیت پالیسی ایکشن کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے تمام شہریوں کے فائدے کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، عالمی مالیاتی ادارے نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نگران حکومت سے پروگرام پر مذاکرات ہوں گے نہ آرڈیننس کے ذریعے پروگرام پر عمل درآمد چاہتے ہیں، گذشتہ حکومت کے کیے گئے وعدوں پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ پاکستان جنوری 2022ء میں طے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے، عمران حکومت میں پارلیمنٹ کے منظور شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹرول پر لیوی 30 روپے فی لٹر کی جائے گی جبکہ بجلی بھی 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی یقین دہانی پر ہی رواں سال فروری میں عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت کو ایک ارب ڈالر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 996132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش