0
Saturday 28 May 2022 23:36

جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کی علامہ اسد اقبال زیدی سے ملاقات

جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کی علامہ اسد اقبال زیدی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے صوبائی آرگنائزر سندھ سید آذان کاظمی کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر و رکنِ مرکزی مجلسِ نظارت جے ایس او پاکستان علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے ایس او کی موجودہ تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں کثیر تعداد میں امیدوار کھڑے کرنے پر صوبائی صدر اور انکی کابینہ و رفقاء و اضلاع کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 996560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش