0
Monday 19 Sep 2011 23:29

پشاور،سی ڈی مارکیٹ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق 37 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پشاور،سی ڈی مارکیٹ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق 37 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع ہشت نگری کے قریب سی ڈی مارکیٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب دس کلو بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دکانیں جل گئیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے نشتر آباد میں واقع سی ڈیز کی دکان میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 کے قریب زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد دکانیں بھی تباہ ہو گئیں، دھماکے کے ساتھ ہی دکانوں سے آگ کے شعلے نکلنا شروع ہو گئے۔ بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیموں کے ارکان جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔ بم دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں میں سے بھی اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔  
خبر کا کوڈ : 99901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش