1
1
Tuesday 27 Sep 2022 23:37

پاکستان انگلینڈ میچ کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسرائیل مخالف پلے کارڈز

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونےوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی  شائقین نے فلسطینی بھائیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  میچ کے دوران کراچی کے شہری فلسطینی بھائیوں کی آواز بن گئے، اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز لے کر گراؤنڈ میں آگئے۔ پلے کارڈز پر برطانوی وزیر خارجہ کے فلسطین مخالف اعلامیے کو دنیا کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیا گیا۔ پلے کارڈز پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے کے نعرے بھی درج تھے۔ پلے کارڈز پر قائد اعظم محمد علی جناح کے غیر قانونی ناجائز ریاست اسرائیل کے حوالے سے خیالات بھی آویزاں تھے۔ پلے پارڈر پر اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے بھی تحریر تھا۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کھلیوں کے میدان میں فلسطینیوں کی حمایت کے جذبات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ اس سے قبل کئی بین الاقوامی  مقابلوں میں، الجیریا، لبنان، مراکش، ایران، ساؤتھ افریقہ اور بھارت سمیت درجنوں کھلاڑیوں نے اسرائیل کے خلاف مقابلوں سے دستبرداری اختیار کی اور اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ اسرائیل جیسے غاصب اور جابر ملک کے کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنا پسند نہیں کرتے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ، ڈاکٹر صابر ابومریم کی پاکستان کی سرزمین پر فلسطین کیلئے خدمات لائق تعریف ہیں۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش