0
Monday 21 Nov 2022 12:31

قطر فٹبال ورلڈ کپ، "اسرائیلی نکل جاؤ"

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شائقین فٹبال اور صیہونی صحافیوں کے درمیان ٹکراؤ ایک بار پھر سوشل میڈیا کا موضوع بن گیا۔ دوحہ میں صیہونی چینل کے صحافی کو ایک گروہ نے گھیرتے ہوئے "اسرائیلی، نکل جاؤ" کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ ان افراد نے کہا کہ اس جعلی حکومت کی عرب دنیا اور آزاد معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی رپورٹر صیہونیوں کے لیے فٹ بال مقابلے کی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ اسی دوران فلسطینی عوام کا حامی ایک گروہ اس کے گرد گھیرا بنا لیتا ہے اور "یلا یلا یلا .. إسرائیلی برا" (اسرائیلی یہاں سے نکل جاؤ) کے نعرے لگانا شروع کر دیتا ہے۔

اس دوران انہوں نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ایک لبنانی جوان کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں لبنانی شخص اسرائیل کا نام سنتے ہی صیہونی صحافی سے بات کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی حکومت خلیج فارس کے بعض ممالک میں مذاکرات کی لہر چلنے کے بعد یہ تصور کر رہی تھی کہ دوسرے ممالک بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں گے، لیکن اسرائیل سے سمجھوتہ کرنے والے ممالک کی نوجوان نسل، جعلی صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کاز سے خیانت تصور کرتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1025919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش