0
Saturday 28 Jan 2023 22:16

متنازع بل کسی صورت قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی کی علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں ایس یو سی راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال اور متنازعہ فوجداری قانونی (ترمیمی) ایکٹ 2021ء کی دفعہ 298A کے حوالے سے ” ڈویژنل علماء کنونشن“ بمقام مسجد و امام بارگاہ الصادق کراچی کمپنی G-9/2 اسلام آباد میں منعقدہوا، جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈویژنل کنونشن میں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، زاہد علی آخونزادہ، علامہ شیخ مرزا علی، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، علامہ سید حسین عسکری نقوی، علامہ سید جعفر نقوی، علامہ نصیر حیدر، علامہ سید طالب حسین نقوی، علامہ غلام قاسم جعفری، علامہ سید سجاد حسین ہمدانی، علامہ آفتاب حسین جوادی سمیت دیگر علماء کرام نے متنازعہ فوجداری قانونی ترمیمی بل کی سختی سے مخالفت اور اس ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علماء کرام نے اس بات کا عزم کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علماء کنونشن میں اس بل کی مخالفت سمیت دیگر اہم قراردادیں بھی منظور کیں۔ ڈویژنل علماء کنونشن کے اختتام پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ متنازعہ فوجداری بل سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کے وقت 342 ارکان کی اسمبلی میں صرف 20 سے 25 ارکان موجود تھے، جو اس امر کا عکاس ہے کہ قومی اسمبلی کا نہ تو کورم پورا تھا اور نہ ہی اسمبلی کی اکثریت موجود تھی بلکہ ایوان حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی اکثریت سے خالی تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1038262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش