0
Tuesday 31 Jan 2023 23:59

پشاور میں پھر دہشت کا راج، خانہ خدا لہو لہو (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پشاور کو ایک مرتبہ پھر اسلام، انسانیت اور ملک دشمن دہشتگردوں نے آگ و خون میں غلطاں کر دیا، گذشتہ روز پولیس لائنز پشاور کی مسجد کے اندر نماز ظہر کے دوران ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں ستانوے پولیس اہلکار ہیں جبکہ 53 زخمی افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 17 اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی سے متعلق حکومت کی پالیسی کو پشاور سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اپوزیشن رہنماء نور عالم خان نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں آکر پشاور دھماکہ پر بریفنگ دیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آج پشاور کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان والے اپنے ملک کو سنبھال لیں گے، یہ ان کی ذمہ داری ہے، آپ اپنی فکر کریں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1038887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش