0
Monday 27 Feb 2023 01:33

ایس یو سی کے تحت برسی شہدائے سیہون شریف و استحکام پاکستان کانفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام شہداء سانحہ سیہون کی چھٹی برسی پر استحکامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ گولڈن گیٹ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر منعقدہ کانفرنس میں علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ باقر نجفی، حسنین مہدی رضوی، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ محمد علی جروار، علامہ اسد رضا نعیمی، علامہ عزیز اللہ شاہ سمیت مرکزی عہدیداران، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، تنظیمی کارکنان سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی ٹیلیفونک خطاب ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا۔ شرکاء کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب میں علامہ ساجد نقوی نے شہداء کے خانوادوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف کا نہ ملنا افسوسناک عمل ہے، ملک میں کسی مسلکی و فرقہ وارانہ نصاب کے نفاذ کو قبول نہیں کریں گے، ہم نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی، نصاب بھی مشترکات پر مبنی ہونا چاہیئے، ہم اس پر مسلسل کام کررہے ہیں۔ علامہ شبیر میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف سنگین سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چند افراد پہ مشتمل اجلاس میں متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کا پاس ہوجانا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، حقوق کے حصول اور انکے تحفظ کی خاطر ہماری جدوجہد مسلسل جاری ہے۔ علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ پر ملک دشمن دہشت گردوں کے خودکش حملے اور اس سانحے میں درجنوں عاشقان قلندرؒ کے قتل عام کو 6 برس کا عرصہ گزر گیا لیکن قاتل اور انکے سہولت کار تاحال آزاد اور وارثان شہداء ریاست سے انصاف کے طلبگار ہیں، ان برسوں میں آج تک کسی طرح کے حقائق منظر عام پر نہ لائے جاسکے اور لواحقین آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش