Sunday 19 Mar 2023 19:07
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی رہا کردیئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ اللہ کے فضل اور چہاردہ معصومینؑ کی رحمتوں سے ایس یو سی کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی کاوشوں سے علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہا ہوکر علامہ ساجد نقوی کی جانب رواں ہیں، جن جن افراد نے علامہ ناظر عباس تقوی کی رہائی کیلئے کوشش کی ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ سب کی توفیقات میں اضافہ کرے۔ واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
علامہ شبیر میثمی کے بیان کا اصل لنک:
https://www.facebook.com/Shabbirhasanmaisami/videos/926273555161777
علامہ شبیر میثمی کے بیان کا اصل لنک:
https://www.facebook.com/Shabbirhasanmaisami/videos/926273555161777
خبر کا کوڈ : 1047552
منتخب
3 Jun 2023
3 Jun 2023
2 Jun 2023
2 Jun 2023
2 Jun 2023
1 Jun 2023