0
Tuesday 6 Jun 2023 19:33

بلاول بھٹو زرداری کی سید عمار حکیم سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراق کی حکمت پارٹی کے صدر سید عمار حکیم کے درمیان بغداد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سیاسی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اپنی گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط دونوں ملکوں کے لئے اہم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کے فروغ کیلئے سیاسی رابطے انتہائی ضروری ہیں۔

ملاقات کے دوران عمار حکیم نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ عراق دوست مسلم ممالک اور عوام کے درمیان ایک اچھا اشارہ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور عسکری پہلوؤں میں تعاون اور اس شعبے میں مہارت کی سرمایہ کاری پر زور دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک ایک جیسے چیلنجوں سے دوچار ہیں جیسا کہ تبدیلی کے چیلنجز اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ رہنماؤں نے خطے میں فریقین کے خیالات کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور خطے کے بڑے ممالک (ایران، ترکی، سعودی عرب، مصر اور عراق) کی مرکزیت پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1062285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش