0
Tuesday 22 Aug 2023 15:48

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مودی کے منصوبوں کو لیکر آغا سید روح اللہ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چونتیس برسوں سے سرینگر کے مرکزی جلوسہائے عزاء پر بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ 34 سال کی مدت کے بعد اگرچہ ظاہری طور پر مودی حکومت نے یہ پابندی ہٹائی ہے لیکن مانا یہ جاتا ہے کہ بی جے پی کشمیر میں منافرت و تقسیم کا کھیل کھیل رہی ہے۔ اس اہم موضوع اور کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر اسلام ٹائمز نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و پارٹی کے سابق ترجمان آغا سید روح اللہ مہدی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت یہاں کے مسلمانوں میں تقسیم و منافرت برپا کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں قابض انتظامیہ کی لاقانونیت و ناانصافی جاری ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ وادی کشمیر سے سیاسی حقوق، تشخص، آئینی حقوق چھینے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عملاً ناگپور کی حکومت چل رہی ہے اور ناگپور سے جو ہدایات مل رہی ہیں انہیں کشمیر میں لاگو کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 کا انعقاد، سنیما کھولنا اور 8 محرم کے جلوس سے پابندی ہٹانا بی جے پی کے سیاسی پینترے ہیں۔ انہوں نے شیعیان کشمیر سے مودی حکومت کے منصوبوں کو نہ سمجھنے پر تشویش ظاہر کی۔ تفصیلی ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1077256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش