0
Saturday 9 Sep 2023 00:01

انجمن حمایت الاسلام کشمیر کے سربراہ مولانا شوکت حسین کینگ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
مولانا شوکت حسین کینگ صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی و فلاحی تنظیم انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا شوکت حسین کینگ سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، وادی کشمیر کی تشویشناک صورتحال، ایران و سعودی عرب مفاہمت و اتحاد اور وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مولانا شوکت حسین کینگ نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی قرآن کریم کی توہین کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصری تقاضوں کے پیش نظر وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی پیروی فلاح و نجات کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن اور اہلبیت فراموش کردئے گئے تو امت کا زوال شروع ہوگیا۔ انہوں نے سعودی عرب و ایران کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دشمنان دین کی باتوں کی طرف توجہ نہ دیکر ایران سے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیئے۔ مولانا شوکت حسین نے کہا کہ ایران و سعودی عرب میں اتحاد دشمن کی شکست ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1080603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش