0
Sunday 24 Sep 2023 17:39

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ڈاکٹر مولانا سید مدثر رضوی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
ڈاکٹر مولانا سید مدثر رضوی کا تعلق وادی کشمیر کے روحانی و علمی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے خاندان کے بزرگ علماء سے حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد ادبیات و زبان عربی میں "ایم اے" کی ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کسب کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد قم المقدس میں تقریباً 9 سال دینی علوم سے فیضیاب ہوتے رہے۔ فی الحال وادی کشمیر میں اسلام ناب کی تبلیغ و ترویج میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی "اسار لٹریری فاؤندیشن" ASAR Literary Foundation کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے Imamiyah Jurisprudence Sources ایک اہم کتاب بھی رقم کی ہے اور بھی کئی مختلف ادبی و دینی موضوعات پر مقالات لکھے ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کے بانی رکن بھی ہیں۔

میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کے تناظر میں اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر سید مدثر رضوی کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ
سیرت النبی (ص) کا مسلمانان عالم سے تقاضا ہے کہ وہ امت کی حیثیت سے رہیں اور ہفتہ وحدت اس کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ پر امام خمینی (رہ) کا دیگر بے شمار احسانات کے علاوہ ایک بڑا احسان ہفتہ وحدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اکرم (ص) ہر دور میں مسلمانوں کے لئے ضروری رہی ہے، دور حاضر میں اس لئے بھی سیرت کو اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہوکر گوناگوں مشکلات کے شکار ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی نے کہا کہ رسول پاک (ص) کی ذات اقدس ہی مسلمانوں کی وحدت کا مرکز و محور ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1083540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش