0
Saturday 6 Apr 2024 04:47

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، فلسطین فاؤنڈیشن کا مرکزی القدس کیمپ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کراچی کی مرکزی آزادی القدس ریلی میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں شہدائے فلسطین کی تصویریں، موجودہ فلسطینی حالات پر ویڈیو ڈاکو منٹری، فلسطینی ترانے، بچوں کیلئے پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا، نمائش میں شرکائے آزادی القدس ریلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں ڈائریکٹر خانہ فرنگ اسلامی جمہوریہ ایران سعید طالبی نیا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی، آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر ظفر عباس، چشتی معاز نظامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا عقیل موسیٰ، مولا حیدر عباس عابدی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نمائش میں شرکا سے خطاب میں سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تمام عالم اسلام اور بلخصوص مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس امام خمینی رح کے حکم پر منایا جاتا ہے، القدس امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے، ملکی غیور عوام نے آج کے دن اپنا منظم احتجاج کر کے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ و اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں، دنیا بھر میں غزہ کے مظلوموں کیلئے احتجاج ہورہا ہے، عالمی استعماری قوتیں فلسطینی ہم وطنوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں، اسی طرح گریٹر اسرائیل کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کے سامنے صہیونیوں کا چہرہ عیاں ہوگیا ہے، اب انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں، 24 لاکھ کی آبادی کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے اور وہ اپنے مسلم حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے والے عوام بلخصوص ننھے معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انشاءاللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا اور امت مسلمہ قبلہ اول بیت المقدس میں نماز شکرانہ ادا کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش