0
Monday 21 Oct 2019 00:52
چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر

کراچی میں عزاداروں کا سفر عشق، اربعین واک

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں اربعین حسینیؑ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، کراچی سمیت ملک بھر میں جگہ جگہ قریہ قریہ مجالس عزا برپا ہوئیں اور جلوس عزا برآمد ہوئے۔ اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے شہر نجف اشرف سے کربلا معلیٰ میں چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کرنے کیلئے عراق سمیت دنیا بھر سے آئے کروڑوں عزادار قافلوں کی شکل میں 80 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہیں، جسے مشی یا اربعین واک کہا جاتا ہے، اسی طرز پر کراچی میں بھی چہلم شہدائے کربلا کے مرکز جلوس میں شرکت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین، مرد بچے بوڑھے عزادار قافلوں کی شکل میں صبح سے پیدل سفر کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ پیدل سفر کرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل تھے۔ مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے والے عزاداروں کیلئے راستوں میں جگہ جگہ بڑے پیمانے پر سبیلوں، نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔ سفر عشق کے موقع پر اربعین واک کے پیچھے گزرگاہوں پر گروپ کی شکل میں عزادار صفائی بھی کرتے ہوئے گزرے۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلنے کے بعد روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 823134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش