0
Thursday 19 Mar 2020 22:42

آئی ایس او کیجانب سے سکھر میں موجود زائرین کیلئے خدمات کی مہم کا آغاز (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے "خدمت مہم" کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امامیہ اسکاوٹس نے سکھر کے قرنطینہ میں بیسیوں زائرین کی خدمت کا آغاز کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنیکے لیے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے امامیہ چیف اسکاوٹ محمد عباس نے بتایا کہ امامیہ اسکاوٹس نے مہلک وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ملک بھر میں صفائی اور خدمت مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ملک میں جہاں بھی کورونا سے متاثرین کو رضاکارانہ خدمات کی ضرورت ہوگی، امامیہ اسکاوٹس پیش پیش ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہر اسکاوٹس پر لازم ہے اور امامیہ اسکاوٹس نے ہر مشکل کی گھڑی میں انسانیت کی بھلائی کے لیے خدمات کو انجام دیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 851401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش