0
Thursday 17 Sep 2020 14:54

کوہاٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

کوہاٹ میں چند روز قبل نوجوان قیصر عباس کی شہادت کے بعد ہنگو سے تعلق رکھنے والے سید میر حسن اور سید ارتضیٰ حسین کو بھی تکفیری دہشتگردوں نے کوہاٹ میں شہید کر دیا۔ دہشتگردی کے اس واقعہ کیخلاف اہل تشیع تنظیموں اور عوام نے پشاور چوک کوہاٹ میں شہداء کی میتوں سمیت احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، قومی وحدت کونسل کے علامہ سید عبدالحسین الحسینی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی بے حسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ (مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔) قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 886776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش