0
Friday 25 Sep 2020 10:45

اربعین حسینیؑ اور استحکام پاکستان پر سید ناصر شیرازی کا ویڈیو پیغام

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس سال اربعین حسینیؑ میں اہلسنت و اہل تشیع مسلمانوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرکے وطن دشمن عناصر کی سازشوں اور مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کی دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز کے توسط سے انکا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان تفریق ڈال کر وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ نواسہ رسولؐ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے یزیدی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 888281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش