0
Friday 30 Jul 2021 18:46

پاراچنار، عید غدیر کی مناسبت سے جشن تاج پوشئ مولائے کائنات

اجتماع سے فرزند شہید اور دیگر علماء و ذاکرین کا ولولہ انگیز خطاب
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

ہر سال 17، 18 اور 19 ذوالحجہ کے ایام خصوصاً 18 ذوالحجہ کو ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں جشن عید غدیر (جشن تاج پوشئ مولائے کائنات) پورے مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مرکزی شہر پاراچنار کے علاوہ گرد و نواح کے دیہاتوں میں بھی جشن تاج پوشئ مولائے کائنات منایا جاتا ہے۔ اس موقع بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کرکے مناقب امیر المومنین بیان کئے جائے ہیں۔ چنانچہ حسب سابق اس سال بھی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ دوراوی، مرکزی امام بارگاہ حرم شاہ پیواڑ، وغیرہ میں جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں تین روزہ جشن کا انعقاد کیا گیا، جبکہ الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس پاراچنار اور نواحی دیہاتوں میں ایک ایک روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس میں فرزند قائد شہید علامہ سید علی الحسینی کے زیر سرپرستی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے ذاکران اہلبیت مرتضیٰ بنگش، سید لیاقت فخری، سید الیاس فخری، سید مہدی کاظمی اور سید مجاہد کاظمی کے علاوہ علامہ محمد رحیم درانی، علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی اور جلسہ کے مہتمم علامہ سید علی الحسینی نے خطاب کیا۔ علماء و ذاکرین نے غدیر کے موضوع پر مجمع سے خطابات کئے۔ تفصیل کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 
خبر کا کوڈ : 945908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش